Imran Khan @ImranKhanPTI
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتحال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازعے کی حیثیت میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور کونسل کی جانب سے اس پر غور موجودہ صورتحال کی نزاکت کے اعتراف و احساس کا مظہر ہے۔ — PolitiTweet.org